اہم خبریں

پی ٹی آئی کےبیرسٹر خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ۔

گلگت بلتستان (ٹی این آئی)گلگت بلستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے 15نومبر کے انتخابات کے بعد ارکان کی حلف برداری اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے 2 مراحل پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔
تیسرے اور اہم مرحلے میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے آج اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے بیرسٹر خالدخورشیدکوجبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پی پی پی کے امجدحسین ایڈوکیٹ کو وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے متفقہ امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔
بیرسٹر خالد خورشید نے 22 اورمتحدہ اپوزیشن کےامیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ کو 9 ووٹ ملے اور بیرسٹر خالد خورشید گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button