
31 دسمبر 2021 کو بلدیاتی ادارو ں کی 5 سالہ مدت ختم ہونے پر سیکرٹری بلدیات پنجاب نے ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کے لئے سمری وزیراعلی کو ارسال کردی
CEO:Ch Arshad mahmood Ghumman
لاہور (ٹی این آئی نیوز)بلدیات نے 31دسمبر کے بعد موجودہ سیٹ اپ کے اختتام پر 2 جنوری2022 سےانتظامی افسران کی دوبارہ ایڈمنسٹریٹرز ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز سیکرٹری یونین کونسلز کی تعیناتی کی سمری وزیراعلی کو ارسال کردی ، سمری سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے وزیراعلی کو ارسال کی ہے ۔ نئے ایڈمنسٹریٹر سیٹ اپ میں متعلقہ کمشنرز کا اختیار صرف نگران کا ہوگا ۔ میٹر پولٹین کارپوریشن لاہور کا ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنر لاہور ہوگا
دیگر اضلاع میں میٹرو پولٹین کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹر اے ڈی سی آر ہوگا ۔ ضلع کونسل ک ایڈمنسٹریٹر ڈی سی ، تحصیل کونسلز کا اے سی ایڈمسنٹریٹر ہوگا ۔ اس مرتبہ اے ڈی ایل جی کو یو سی ایڈمنسٹریٹر کا اختیار سونپا جائے گا ۔محکمہ بلدیات نے ورکنگ کرکے انتظامی سیٹ اپ کی سمری منظوری کے لئے ارسال کی ہے ۔ دو جنوری دوہزار بائیس سے انتظامی افسران کی دوبارہ ایڈمنسٹریٹرز ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز سیکرٹری یونین کونسلز کی تعیناتی کی باقاعدہ استدعا کی گئی ہے
