
لاہور(ٹی این آئی نیوز)پنجاب حکومت کامعدنیات پرلیبرویلفیئرایکسائزڈیوٹی کےقواعد میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا، پنجاب کابینہ نے لیبر ویلفیئر ایکسائز ڈیوٹی کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ترمیم کا مقصد کان کن مزدوروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانا ہے، معدنیات کے شعبے سے وصول ہونیوالی لیبر ویلفیئر ڈیوٹی کے استعمال کا طریقہ کار واضح کردیاگیا۔
لیبر ویلفیئر فنڈز کو مزدوروں کی صحت، حفاظت اور سہولیات پر خرچ کیاجاسکے گا، نئے قواعد کے تحت شفافیت اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا گیا۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو قواعد پر عملدرآمد کا اختیار حاصل ہوگا، ترمیم شدہ قواعد کا اطلاق پنجاب بھر میں معدنیات کے شعبے پر ہوگا۔
