اہم خبریںپاکستان

صدر مملکت نے اپنے سیکرٹری وقار احمد کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی۔

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

صدر مملکت نے اپنے سیکرٹری وقار احمد کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی۔اس سلسلے میں ایوان صدر کی جانب سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو خط لکھ کر کہا گیا کہ صدرمملکت کے سیکرٹری وقار احمد کی مزید خدمات درکار نہیں۔

ایوان صدر نے گریڈ 22 کی افسر حمیرہ احمد کو صدر مملکت کی سیکرٹری مقرر کرنے کی سفارش کردی۔ایوان صدر کے مطابق کل کے واضح بیان کے پیشِ نظر ایوانِ صدر نے سیکرٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں۔

ایوانِ صدر نے وزیر ِاعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام خط میں کہا ہے کہ صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ، لہذا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 22 گریڈ کی  افسر ، حمیرا احمد  ، کو بطورصدر مملکت کی سیکرٹری تعینات کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button