پاکستان

اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد بھی ہوگا اور حکومت کیخلاف تحریک بھی چلے گی' عظمیٰ بخاری

لاہور(ٹی این آئی )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو ”ش”نہ بنانے اور ”ن”سے نہ نکلنے کی سزا ملی ہے،شہبازشریف شیر پنجاب اور معمار پنجاب ہیں،تمام ہتھکنڈوں اور ہربوں کی باوجود مسلم لیگ(ن) متحد ہے،اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد بھی ہوگا اور حکومت کیخلاف تحریک بھی چلے گی۔
عظمیٰ بخاری نے لاہور احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب تحریکوں میں گرفتاریاں شامل ہو جائیں تب تحریکیں بہت اوپر جاتی ہیں۔ہم سب کے اندر نوازشریف اور شہبازشریف ہے یہ سب یاد رکھ لیں۔حکومتی ترجمانوں کے ہاتھ پائوں پھول رہے ہیں۔ان کو اب اپنے نوکریوں کی فکر پڑی ہیں۔یہ لوگ دو سال سے قومی خزانے کابے دریگ استعمال کررہے ہیں ۔یہ سمجھتے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والانہیں جیسے مرضی قوم کا پیسہ استعمال کریں۔لیکن عنقریب ان جعلی اور مسلط شدہ حکمرانوں کا یوم احتساب آنے والا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button