اہم خبریں

این آر او کی راہ ہموار:ترین، خان جلد ملاقات کا امکان۔

CEO:Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی نیوز  ) عمران خان کے لئے حکومت کرنا مشکل، اپوزیشن جماعتیں نے روزہ رکھ لیا ،جہانگیر ترین نے وزیراعظم کو یو ٹرن لینے پر مجبور کر دیا پی ٹی آئی میں جہانگیر ترین مخالف گروپ کی نیندیں اڑنے لگیں،چوہدری برادران نے وزیراعظم کے درمیان فاصلے کم کروانے کے لئے جوڑ توڑ شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مقتدر حلقوں کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اشارے بھی دے دیئے ہیں ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان وزراء کی کارکردگی اور عوام کو ریلیف نہ ملنے کی وجہ سے بھی تذبذب کا شکار ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان اس وقت حکومت کرنے کے موڑ میں نہیں ہیں بطور وزیراعظم حائل رکاوٹوں اور لنگڑی لولی پارلیمنٹ کی وجہ سے بھی کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں ذرائع نے بتایا کہ دوسری طرف آئے روز حکومت کو درپیش مسائل کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے سینئر راہنما بھی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچنے کے لئے سر گرم ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی پارٹی میں گرفت کمزور ہونے کی وجہ کچھ پارٹی راہنماؤں کے آگے بے بس دکھائی دیتے ہیں جہانگیر ترین کا اچانک پاور شو بھی عمران خا کے لئے ایک چیلنج ہے جس کے باعث وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جہانگیر ترین سے دوریاں ختم کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے ماہ رمضان کے مہینے میں ہی وزیراعظم پاکستان عمران خان کاچند اہم فیصلے لینے کا امکان ہے جسمیں ن لیگ اور جہانگیر ترین کو این آر او ملنے امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو 11 اراکین قومی اسمبلی اور سترہ اراکین صوبائی اسمبلی نے مکمل طور پر حمایت کا یقین دلایا ہے ان اراکین اسمبلی نے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کرنے کے واضح اشارے بھی دے دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان اراکین اسمبلی میں زیادہ تر تعداد جنوبی پنجاب سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button