
لاہور (ٹی این آئی نیوز )آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تقرری کے منتظرعبدالوہاب کوایس پی پوٹھوہار راولپنڈی تعینات کردیا۔بابرجاوید کو ایس پی راول ٹاون راولپنڈی تعینات کردیا.موارہان خان کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ تعینات کردیا۔
جبکہ بینش فاطمہ کو ایس ڈی پی او نیوٹاؤن رالپنڈی سے سی پی او رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا۔ماہم خان کوایس ڈی پی او نیوٹاؤن راولپنڈی تعینات کردیا۔ڈی ایس پی راشد ملک کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کردی ہیں۔
