انٹرنیشنلاہم خبریں

بھارت کافضائیہ مگ 21طیارہ ریاست راجستھان کے سرحدی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ۔

لاہور (ٹی این آئی)بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کے سرحدی علاقے صورت گڑھ میں گر کر تباہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے مگ 21 طیارے میں صورت گڑھ ائیربیس سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد آگ لگ گئی تھی جس کے بعد طیارہ زمین پر گر گیا
طیارے گرنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حادثے سے قبل ہی پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام پیش آیا جہاں مگ 21 طیارے کے اڑان بھرتے ہی انجن میں آگ لگ گئی۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات کے تعین کیلئے کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button