
اہم خبریں
عمران خان نے بطور پارٹی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط
Editor Arshad mahmood ghumman
اسلام آباد(ٹی این آٸی نیوز)وزیراعظم عمران خان نے بطور پارٹی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھا ہےخط میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران کوئی پارٹی رکن اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہو۔خط کے متن کے مطابق اسمبلی اجلاس میں شرکت پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔
وزیراعظم کی جانب سے تمام اراکین کو انفرادی طور پر خط ارسال کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے اور اب 31 مارچ یا اس کے بعد کسی بھی دن تحریک پر ووٹنگ ہوگی۔پی ٹی آئی کے 14 ارکان اسمبلی منحرف ہوچکے ہیں اور انہوں نے تحریک کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
