اہم خبریںپاکستان

مریم، بلاول اور مولانا فضل الرحمان کو چیلنج کرتے ہیں کہ اپنی رسیدیں الیکشن کمیشن میں لے کر آئیں

اسلام آباد (ٹی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب کا کہنا ہےکہ مریم، بلاول اور مولانا فضل الرحمان کو چیلنج کرتے ہیں کہ اپنی رسیدیں الیکشن کمیشن میں لے کر آئیں۔
فرخ حبیب کا کہنا ہےکہ فارن فنڈنگ کیس میں سب سے بڑا ملزم نواز شریف ہے، مریم صفدر اسرائیل سے فنڈنگ ثابت کریں۔
ان کا کہنا ہےکہ فضل الرحمان کی ساری جماعت فارن فنڈنگ پر ہے، انہیں بھی چندے کی رسیدیں دکھانا پڑیں گی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہےکہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں، اپوزیشن کو اعتراض عظمت سعید پر نہیں براڈشیٹ کی انکوائری کرائے جانے پر ہے ، عظمت سعید کو چھوڑ کر کوئی فرشتہ بھی لگا دیں تو یہ لوگ اعتراض کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button