اہم خبریں
سابق صدر آصف علی زرداری نے کس فلم میں اداکاری کی، سنیئراداکا ر کے انکشافات۔
لاہور (ٹی این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کس پاکستانی فلم میں اداکاری کی تھی۔سینئر اداکار کے مطابق سابق صدر آصف زرداری بچپن میں ایک پاکستانی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں سینئر اداکار جاوید شیخ نے ویب شو ‘ٹو بی اونیسٹ’ میں بتایا ہے کہ آصف علی زرداری سے ان کے تعلقات بہت پرانے ہیں۔
جاوید شیخ نے بتایا سابق صدر آصف علی زرداری نے بطور چائلڈ اسٹار پاکستانی فلم ‘سالگرہ’ میں اداکاری کی تھی جو غالباً 1969 میں ریلیز ہوئی تھی۔
پاکستانی فلم ‘سالگرہ’ میں آصف علی زرداری نے لیجنڈری اداکار وحید مراد کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔
یادرہے کہ اس سے قبل آصف علی زرداری پر ان کے سیاسی حریفوں نے سینما میں بلیک ٹکٹیں بیچنے کے الزامات بھی عائد کئے تھے۔
