اہم خبریںپاکستان

مجوزہ آئینی ترامیم پر حکومت کی ناکامی،بلاول بھٹو زرداری نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا

CEO.Arshad mahmood Ghumman

 

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمان سے ان کی پارٹی کے تین نسلوں سے تعلقات ہیں، آئین کی حفاظت اور جمہوری نظام میں پیپلز پارٹی کا اتنا ہی کردار ہے جتنا جے یو آئی کا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ خوف کی سیاست کرتے ہیں نہ مجبوری کی، مولانا فضل الرحمان نے بھی کبھی خوف یا مجبوری کی سیاست نہیں کی۔

 

بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت آرٹیکل 8 میں ترمیم سے ملٹری کورٹس لگانا چاہ رہی تھی، جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ نے کہا آرٹیکل 8 میں ترمیم نہیں ہونی چاہیے، جس پر حکومت سے بات کر کے مجوزہ ترامیم سے آرٹیکل 8 میں ترمیم نکلوادی تھی۔

 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے طے ہوا تھا کہ آئینی ترامیم پر دو دن میں پھر بیٹھیں گے، دو دن گزرنے والے ہیں، پیپلز پارٹی کے نمائندے بتا رہے ہیں کہ جے یو آئی کے نمائندے کامران مرتضی سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

 

اس سے قبل اسلام آباد میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کی اور کہا آئینی عدالت میثاق جمہوریت کے تحت قائم کی جانی چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button