
پاکستان
حکومت کاسرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن مہینے کے اختتام سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ
وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کو تنخواہ ایڈوانس میں دینے کے لیے کنٹرول جنرل اکاؤنٹس کو مراسلہ ارسال کردیا
اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)حکومت نے عید کی مناسب سے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن مہینے کے اختتام سے قبل ادا کردی جائیں گی۔ وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کو تنخواہ ایڈوانس میں دینے کے لیے کنٹرول جنرل اکاؤنٹس کو مراسلہ ارسال کردیا۔
یکم مئی کو تعطیل اور دو مئی کو اتوار ہونے کے باعث ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی اس لیے ملازمین کو اپریل کی تنخواہیں اور پنشن اسی مہینے کے آخری ورکنگ ڈے میں ٹرانسفر کردی جائیں
