اہم خبریںپاکستان

8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات  کے لیے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی ہے۔

 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں، سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی 24 دسمبر تک دے سکتی ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک کی جائے گی۔

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے جمع کرائے گئے۔گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اڈیالا جیل میں اپنےکاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے۔

 

سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی نواب شاہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 پر جمع کرائے گئے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔نواز شریف کے کاغذات نامزدگی بیرسٹر جہانگیر جدون نے جمع کرائے۔دوسری جانب نوازشریف کے لاہور سے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کرلیے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے قصور کے حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیے گئے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے این اے 132 قصور سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

 

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات کے لیے این اے 239 لیاری سے کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیے۔

 

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے  لوئردیر کے حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیے گئے۔سراج الحق نے این اے 7 لوئر دیر سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس 77 سیہون سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔پی پی رہنما مراد علی شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی فتح دیکھ رہا ہوں، سندھ سمیت پورے پاکستان سے لوگ پیپلزپارٹی جوائن کررہے ہیں جب کہ پنجاب میں (ن) لیگ والے کمرے سے بھی باہر نہیں نکل رہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔عابد شیر علی نے فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 102 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نےحلقہ این اے147سےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرین کے سربراہ  پرویز خٹک نے این اے 33، پی کے 87 اور پی کے 88 سے کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیے۔اس کے علاوہ اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے پی کے 89 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔رہنما ن لیگ عطاء تارڑ نے این اے 77 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔اس کے علاوہ انہوں نے وزیرآبادکےحلقہ پی پی 35 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن نے سرگودھا سے حلقہ این اے 82 اور  86 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیےمتحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے این اے 247، این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

 

اس کے علاوہ رہنما ایم کیوایم خواجہ اظہار نے بھی این اے 247 ضلع وسطی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ  ایم کیوایم رہنما ریحان ہاشمی نے این اے 250 ضلع وسطی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مسلم لیگ ن کے اختیار ولی نے این اے 33 اور  پی کے 88سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔ جے یو آئی ف کے لیاقت خٹک نے این اے 34 اور پی کے 87 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔پی ٹی آئی کے عبدالرحمان ملاح نےاین اے 224 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے، تحریک انصاف کے رہنمامیاں عبادفاروق نے پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔  دوسری جانب مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین نے این اے 64 اور پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

 

سندھ میں  ڈاکٹر قادر مگسی نے پی ایس 67 ٹنڈومحمدخان ٹو کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔اس کے علاوہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے شکار پور کے حلقہ پی ایس 9 کیلئے نامزدگی فارم جمع کردایے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button