اہم خبریںپاکستان

معروف پاکستانی ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک بار پھر 2026 کے حوالے سے پیشگوئیاں

جس پاکستان کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا میں نے کہا تھا 15 مئی سے اس کی شروعات ہو جائے گی اور  ویسا ہی ہوا۔سامعہ خان

اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز)معروف پاکستانی ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک بار پھر 2026 کے حوالے سے پیشگوئیاں کی ہیں۔

نجی نیوز چینل میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان کا کہنا تھا کہ اسی شو میں میں نے کہا تھا کہ 15 مئی 2025 وہ تاریخ ہوگی جہاں سے پاکستان کا نقشہ بدلے گا، میرا ملک سپر پاورز کا لاڈلہ ہو جائے گا، جس پاکستان کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا میں نے کہا تھا 15 مئی سے اس کی شروعات ہو جائے گی اور  ویسا ہی ہوا۔

سامعہ خان نے کہا یہ جو نیا پاکستان آپ دیکھ رہے ہیں، نئے سال اس کی پرواز میں کوئی کمی نہیں آئے گی بلکہ یہ مزید ترقی ہی کرے گا۔میزبان عبداللہ سلطان نے موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے بھی سوال کیا جس پر سامعہ نے جواب دیا، ایک نیا نظام آئے گا جس کی بنیاد اس نئے سال میں رکھی جا سکتی ہے۔

ماہر علمِ نجوم کا کہنا تھا کہ ملک میں تین لوگ ہیں جن کا سیاسی ستارہ مضبوط اور مستحکم دکھائی دیتا ہے اور ان میں شہباز شریف صاحب بھی ہیں، اگر کچھ ہوگا تو وہ باہمی مفاہمت کے ساتھ ہوگا۔

بلاول بھٹو کے حوالے سے سامعہ کا کہنا تھا کہ ان کی سیاسی گرومنگ شاندار ہوئی ہے لیکن مجھے وہ سیاست میں زیادہ لمبا نہیں نظر آرہے، البتہ آصفہ بھٹو زرداری وہ بچی ہیں جو بے نظیر صاحبہ کی لیگیسی آگے لے کر چلیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے سامعہ نے کہا کہ جنوری اور فروری کے دوسرے ہفتے تک ڈیل کے ذریعے کچھ امکان موجود ہیں، لیکن اس کے بعد یہ مشکل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button