
اہم خبریں
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف بھی ملک واپسی کے لٸے متحرک؟ ن لیگی ذراٸع کا دعوی
Editor Arshad mahmood ghumman
اسلام آباد(ٹی این آٸی نیوز) لندن میں موجود میاں نواز شریف کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عیدالفطر کے بعد پاکستان پہنچ جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف رمضان المبارک کے آخری 10 دن مدینہ منورہ میں گزاریں گے اور وہ اپریل کے تیسرے ہفتے میں سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنے ڈاکٹر سے مشاورت کرکے سفر کے بارے میں ہدایت لیں گے، نواز شریف جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں مگر وہ مناسب صورتحال کا انتظار کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف لاہور کے بجائے اسلام آباد یا پشاور میں لینڈ کریں گے جہاں سے انہیں ایک بڑے جلوس میں لاہور لایا جائے گا۔
خیال رہے کہ نواز شریف نومبر 2019 میں پاکستان سے لندن گئے
