اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف والے کہیں کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بنانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔عطا تارڑ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا  ہے کہ اگر پی ٹی آئی والے کہیں کہ وہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے بنانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔اپنے ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائےگا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کوبھی خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ایک انٹرویو میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی والے کہیں کہ وہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔

دو روز قبل عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر کسی کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی، نا ہی اڈیالہ جیل کے باہر کسی کو مجمع اکٹھا کرنے کی اجازت ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button