
لاہور (ٹی این آئی نیوز)جی پنجاب راؤ سردار علی نےمتعددافسران کےتقرروتبادلےکردیئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شوکت علی کوڈی ایس پی سکیورٹی گورنرہاؤس تعینات کردیاگیا، وحیداسحاق کوڈی ایس پی ہیڈکوارٹرلاہورتعینات کردیاگیا جبکہ میاں ابصاراحمدڈی ایس پی وی وی آئی سکیورٹی فائیو سپریم کورٹ لاہورتعینات کردیا گیا۔ امتیازالرحمان کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کےسپرد جبکہ بابرعلی کوایس ایس پی سکیورٹی لاہورہائیکورٹ تعینات کردیاگیا۔
حسن دانیال رشیدکی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آبادکےسپرد جبکہ رضااللہ خان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کےسپرد کر دی گئیں۔ صوبہ خان،محمداسلم کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کےسپرد کردی گئیں۔وقارالحق کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کےسپرد اور سہیل کاظمی کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کےسپرد کردی گئیں جبکہ نویدممتازکی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کےسپرد کر دی گئیں۔
علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انورسعید طاہرکو ڈی پی او منڈی بہائوالدین تعینات کردیاہے، خالد رشید کو ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہائوالدین جبکہ ڈی ایس پی اکمل رسول نادر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں۔ ڈی ایس پی عباس اختر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد اور شہنشاہ احمد کوایس ڈی پی او چیچہ وطنی تعینات کردیا گیا ہے
