پاکستان

سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے اگلے ہفتے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے وزیر اعظم پاکستان بننے کی پیش گوٸی کر دی

Editor Arshad mahmood ghumman

اسلام آباد(ٹی این آٸی نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نے  عمران خان کے قوم سے خطاب پر رد عمل کا اظہار کیا  ہےنجی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے مبینہ دھمکی آمیز خط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر امریکا کا نام لیا ، وہ ملکی معاملات کو کھیل سمجھتے ہیں۔

 

چوہدری پرویز الٰہی  کے حکومت سے اتحاد پر شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے اپنا فیصلہ کرلیا اب ان سے رابطہ نہیں ہے، پنجاب میں جب بھی تحریک عدم اعتماد آئی تو اپوزیشن کا مقابلہ پرویز الہٰی سے ہوگا۔

 

 

انہوں نے شہباز شریف کے اگلے ہفتے وزیر اعظم بن جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اگلے ہفتے وزیراعظم بننے کے بعد اس معاملے کو صحیح طریقے سے عوام کے سامنے بھی لائیں گے اور خط امریکا سے آیا ہے تو امریکا سے بھی بات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button