اہم خبریںپاکستان

کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ کی جانب سے سمگلرزکیخلاف گرینڈ آپریشن، ایک ہزار 383 کلو بادام ، 640 کلو کاجواور دیگر خشک میوہ جات بھی برآمد

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی نیوز)کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سمگلرزکیخلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا۔آپریشن کےدوران لوہے کی ایک لاکھ 81 ہزار 930 کلو شیٹ ، مختلف برانڈز کے سگریٹس کے2 ہزار 682 سٹیک پیک ضبط کرلیےگئےہیں۔ڈپٹی کلکٹر علی اسد کا کہنا ہےکہ سمگل شدہ لگژری گاڑیاں اور ہیوی بائیکس بھی ضبط کی گئی ہیں۔

 

مختلف کارروائیوں کے دوران ایک ہزار 383 کلو بادام ، 640 کلو کاجواور دیگر خشک میوہ جات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ گٹکا ، تمباکو اوردیگر اشیاء بھی بڑی مقدار میں ضبط کی گئی ہے۔ ایڈیشنل کلکٹر رضوان بشیر کےمطابق ضبط شدہ تمام اشیاء کی مالیت 200 ملین روپے کےقریب ہے ۔

آپریشن کے دوران 5 سمگلرز کو گرفتار کیاگیاہے، سمگلرزکیخلاف مقدمات درج کرکےمزیدقانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button