اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

محکمہ( سی اینڈ ڈبلیو )کے افسران کی ٹھیکیدار کی مبینہ ملی بھگت کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں،ڈی سی سیالکوٹ نے ذمہ دران افسران کے خلاف کارروائی کے لئے ریفرنس اینٹی کرپشن پنجاب کو بھجوادیا؟

CEO. Arshad mahmood Ghumman

لاہور، سیالکوٹ(ٹی این آئی نیوز)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے سٹی روڈ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہاب پورہ روڈ کی تعمیر سے قبل ہی ٹھیکیدار کو 100فیصدایڈوانس ادائیگی کرنے اور تخمینہ لاگت سے پونے 7کروڑ روپے اضافی ادا کرنے کرنے پر محکمہ شاہرات کے ایکسین، ایس ڈی او اور سب انجینئر کے خلاف اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو ریفرنس بھجوادیا ہے جبکہ تینوں افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کیلئے سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس پنجاب کو سفارشات بھجواد دی ہیں۔حکومت پنجاب نے سیالکوٹ شہر کی اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت و بحالی کے لئے 1ارب روپے سے زائد لاگت سے سٹی روڈ ڈویلپمنٹ پیکج دیا ہے، 14کروڑ روپے لاگت سے شہاب پورہ روڈ کی تعمیر بھی اسی پیکج کا حصہ ہے جس پر 3نومبر 2022کو کام شروع ہوا ہے اور تاحال سڑک کی ایک جانب کام بھی مکمل نہیں ہوا دوسری طرف ایکسین ہائی ویز سیالکوٹ محمد سمیع، ایس ڈی او سب ڈویژن سیالکوٹ صائم علی اور سب انجینئر شوکت نے شہاب پورہ روڈ کے ٹھیکیدار کو کل لاگت 14کروڑ روپے کی بجائے 20کروڑ70لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگی کر دی۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے اطلاع ملنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو تحقیقات کی ہدایت کی جس میں ثابت ہو گیا کہ ہائی وے افسران نے نہ صرف ایڈوانس ادائیگی کر دی بلکہ کل لاگت سے 6کروڑ70لاکھ روپے اضافی ٹھیکیدار کو ادا کر دیے ہیں۔ دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ ایکسین محمد سمیع جس نے اپنے تبادلہ کے خلاف سروس ٹربیونل سے حکم امتناعی لے رکھا تھا اپنی تعیناتی کے آخری ہفتے میں کل 50کروڑ روپے کی ادائیگیاں کیں اور از خود چارج چھوڑ گیا۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے خبردار کیا ہے کہ بدعنوان عناصر کے خلاف ہرگز کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت ترین ایکشن یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر اقبال کی ترقی کے لئے جاری منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی اور انکی بروقت تکمیل کیساتھ کوالٹی پر بھی فوکس ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button