اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرکی تقرری روکنے لئے ہر قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا انکشاف

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے باعث لانگ مارچ 2 دن آگے کی درخواست پر عمران خان نےکہا جنرل عاصم منیرکو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنویرالیاس کا کہنا تھاکہ عمران خان سازش کے تحت فوج اور آرمی چیف کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے 2 دن قبل تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسی سازش کی کڑی تھی، ہم نے عمران خان سے کہا آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، مارچ 2 دن آگےکریں تو عمران خان نےکہاجنرل عاصم منیرکو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button