اہم خبریںپاکستان

وزیرِاعظم شہباز شریف نے شہریوں کی جانب سے حکومت کی ادائیگیوں کا نظام آسان اور موثر بنانے کے اقدامات کی ہدایت

Editor Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی)وزیرِاعظم شہباز شریف نے شہریوں کی جانب سے حکومتی کی ادائیگیوں کا نظام آسان اور موثر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ شہری گھر بیٹھے یہ ادائیگیاں آن لائن سسٹم کے ذریعے آسانی کے ساتھ کر سکیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے شہریوں کی جانب سے حکومتی کی ادائیگیوں کا نظام آسان اور موثر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ شہری گھر بیٹھے یہ ادائیگیاں آن لائن سسٹم کے ذریعے آسانی کے ساتھ کر سکیں۔نیشنل بینک آف پاکستان میں شہریوں کی طرف سے حکومت کی زیادہ تر ادائیگیاں جلد ہی بغیر کسی اضافی چارجز کے آن لائن ادا کی جا سکیں گی۔

 

اس سلسلے میں وزیرِاعظم اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے شہریوں کی طرف سے حکومت کی زیادہ تر ادائیگیاں جلد ہی بغیر کسی اضافی چارجز کے آن لائن ادا کی جا سکیں گی۔ اس کا آغاز عید الاضحی کے فوری بعد کر دیا جاےگا اور کوشش یہ کی جائے گی کہ اگلے چھ ماہ کے اندر نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے تمام تر حکومتی ادائیگیاں آن لائن طریقہ کار سے ہو سکیں اس سسلے میں نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کو ضروری ہدایت دے دی گئی ہیں۔ سلمان صوفی کا مزید کہنا ہے کہ کیش لیس معیشت کے لیے مضبوط آن لائن ادائیگی کے نظام کی ضرورت ہوتی ہے جس میں شہری پر کم سے کم یا کوئی چارج نہیں ہوتا. موجودہ حکومت کا یہ اقدام کیش لیس معیشت کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے.

 

نیشنل بینک آف پاکستان میں شہریوں کی طرف سے حکومت کی زیادہ تر ادائیگیاں جلد ہی بغیر کسی اضافی چارجز کے آن لائن ادا کی جا سکیں گی۔اس سلسلے میں وزیرِاعظم اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے شہریوں کی طرف سے حکومت کی زیادہ تر ادائیگیاں جلد ہی بغیر کسی اضافی چارجز کے آن لائن ادا کی جا سکیں گی۔ اس کا آغاز عید الاضحی کے فوری بعد کر دیا جاےگا اور کوشش یہ کی جائے گی کہ اگلے چھ ماہ کے اندر نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے تمام تر حکومتی ادائیگیاں آن لائن طریقہ کار سے ہو سکیں اس سسلے میں نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کو ضروری ہدایت دے دی گئی ہیں۔ سلمان صوفی کا مزید کہنا ہے کہ کیش لیس معیشت کے لیے مضبوط آن لائن ادائیگی کے نظام کی ضرورت ہوتی ہے جس میں شہری پر کم سے کم یا کوئی چارج نہیں ہوتا. موجودہ حکومت کا یہ اقدام کیش لیس معیشت کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button