
سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافی کی جانب سے خاتون اول کی دوست فرح خان سے متعلق سوال پر کیا جواب دیا؟
Editor Arshad mahmood Ghumman
اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافی کی جانب سے خاتون اول کی دوست فرح خان سے متعلق سوال پر جواب دئیے بغیر روانہ ہو گئے
وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں عمران خان کو فرح خان سے متعلق کیے گئے سوال کا جواب دیے بغیر روانہ ہوتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریس کانفرنس کے بعد جاتے ہوئے ایک صحافی عمران خان سے فرح خان (عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست) سے متعلق سوال پوچھتا ہے لیکن عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا۔
ویڈیو میں صحافی نے سابق وزیر اعظم سے ان کے دور میں صحافیوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے بارے میں ان کی رائے بھی پوچھی لیکن پی ٹی آئی چیئرمین نے صحافی کے اس سوال کا جواب بھی دینے سے گریز کیا اور سکیورٹی حصار میں آگے چل دیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں ان کا کہنا تھاکہ قومی سلامتی کمیٹی نے کنفرم کردیا کہ مداخلت ہوئی، کچھ لوگ انجانے میں اس سازش کا حصہ بنے، لندن میں جو بیٹھا تھا وہ اس سازش کا حصہ تھا، یہاں اس کا چھوٹا بھائی اور آصف زرداری سازش میں ملوث تھے۔
