اہم خبریںپاکستان

قومی ایئرلائن پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)پاکستان اورایران کی موجودہ صورتحال کے باعث قومی ایئرلائن پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

 

یورپ، وسط ایشیا سے آنیوالی ایئرلائنز کو مسقط روٹ سے پاکستان داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اےای) اور سعودی عرب سے آنے والی پروازوں کو بھی ایرانی فضائی حدود سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button