اہم خبریںپاکستان

سڈنی حملہ: فیٹف بھارت کی عالمی سطح پر سرگرم دہشتگرد گروہوں کی مبینہ حمایت کا جائزہ لے: شیری رحمان

بونڈی حملے کو دہشت پھیلانے کے اصل مقصد سے ہٹا کر شناختی سیاست کا رنگ دیا جا رہا ہے جو گمراہ کن ہے۔

اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بونڈی بیچ حملے میں ملوث دہشتگرد کے بھارت سے ممکنہ تعلق پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) بھارت کی جانب سے عالمی سطح پر سرگرم دہشت گرد گروہوں کی مبینہ حمایت کا جائزہ لے ۔انہوں نے کہا کہ بونڈی حملے کو دہشت پھیلانے کے اصل مقصد سے ہٹا کر شناختی سیاست کا رنگ دیا جا رہا ہے جو گمراہ کن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد اسلاموفوبیا سمیت ہر قسم کی نفرت غلط ہے، معصوم شہریوں پر حملہ چاہے بونڈی بیچ میں ہو یا غزہ میں ہر صورت ناقابل قبول ہے ۔واضح رہے کہ سڈنی حملے میں ملوث بھارتی شہری ساجد اکرم اور اس کے بیٹے نوید اکرم کا پاسپورٹ منظر عام پر آگیا ہے۔

بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ آسٹریلیا کے بونڈی بیچ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والا حملہ آور ساجد اکرم دراصل بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا تاہم بھارت میں اپنے خاندان سے اس کے رابطے محدود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button