پاکستان

حلقہ PP-84خوشاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نادرااور پنجاب ہائے وے پٹرول پولیس کو نوٹس جاری

CEO:Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی نیوز)حلقہ PP-84 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل نادرا اور سپرانٹنڈنٹ پنجاب ہائے وے پٹرول پولیس کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی روکنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق، ڈی جی NADRA کو 19 اپریل کو جاری کردہ تقرری و تبادلے کا اعلامیہ فوری واپس لینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔اعلامیہ میں NADRAکے چار سینئیر ملازمین کی خوشاب میں تقرری کے پوسٹنگ آرڈر جاری کئے گئے تھے۔

جبکہ پنجاب ہائی وے پولیس کے کانسٹیبل نصراللہ جوئیہ کیخلاف شکایات موصول ہونے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرسپرانٹنڈنٹ پنجاب ہائے وے پٹرول پولیس کو متعلقہ ملازم کیخلاف فوری انضباطی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ کانسٹیبل نصراللہ جوئیہ حلقے کے ایک امیدوار کی انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سرکاری ملازمین و عہدیداران انتخابی امیدواران کی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن نے سپرانٹنڈنٹ پنجاب ہائے وے پٹرول پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25اپریل کو کا روائی کی رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ھدیٰ علی گوہر
پبلک ریلشنز آفیسر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button