اہم خبریںپاکستان

ہمیں مائنس کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی نہیں رہیں گے۔بیرسٹر گوہر چیئرمین تحریک انصاف

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کسی اور  جگہ منتقلی سے ملک انار کی کی طرف بڑھےگا۔تحریک انصاف

اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  بیرسٹر گوہر نے کہا ہے ہمیں مائنس کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا ہم پارلیمنٹ میں ملک اور جمہوریت کو مضبوط کرنے آرہے ہیں  مگر کچھ لوگ حالات بہتر ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔

بیرسٹر گوہر  نے اڈیالہ جیل کے باہر  عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں پر واٹر کینن کے استعمال کی بھی مذمت کی۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی پر کس نے جھوٹے مقدمے بنائے؟علی ظفر نے کہا کہ عمران خان پر عدت سمیت ہر قسم کے کیس بنائے گئے تاکہ مقبولیت ختم ہو ، کیسز  ختم ہوگئے لیکن یہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم نہ کرسکے۔

علی ظفر  نے جلد کسی راستے کے نکلنے کی امید ظاہر کردی، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کا کوئی سیاسی حل ڈھونڈ لیں گے ۔ادھر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبر دار کیا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر  راج اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کسی اور  جگہ منتقلی سے ملک انار کی کی طرف بڑھےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button