اہم خبریںجرم وسزا

ن لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہد دولتانہ کےخلاف اینٹی کرپشن کا بڑا آپریشن

CEO:Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی نیوز) اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کی رہنما تہمینہ دولتانہ کے بھائی سے سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وہاڑی غضنفر طفیل کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ دولتانہ خاندان کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن حیدر عباس وٹو کی ہدایات پر مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاھد دولتانہ سے اڑتالیس ایکڑ رقبہ واگزار کرا لیا۔واگزار کرائی گئی زمین کی قیمت دس کروڑ روپے ہے۔ دولتانہ فیملی گزشتہ پندرہ سال سے محکمہ آبپاشی کی زمین پر قابض تھی۔ زمین پر کھڑی فصلیں بحق سرکار ضبط کر لی گئی ہیں۔

فصلوں کی پیداوار مارکیٹ میں بیچ کر رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرائی جائے گی۔ قابضین نے گندم کی فصل کاشت کر رکھی تھی۔ڈی سی وہاڑی نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو تہمیہ دولتانہ کے بھائی میاں زاھد دولتانہ کے خلاف اندراج مقدمہ کےلئے ریفرنس بھیجا تھا۔میاں زاھد دولتانہ گزشتہ پندرہ سال سے محکمہ انہار کی 48 ایکڑ زمیں پر قابض ہے۔ میاں زاھد دولتانہ نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے اسلام ہیڈورکس ڈویژن کی زمین پر قابض ہے۔زاھد دولتانہ نے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑں کا نقصان پہنچایا۔معاملے کی مکمل چھان بین اور بے لاگ تحقیقات کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے ریجنل ڈائریکٹر ملتان کو انکوائری کا حکم دے دیا تھا ۔ مکمل انکوائری کے بعد تمام دولتانہ فیملی کے خلاف آپریشن کرکے سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button