اہم خبریںپاکستان

‏عوام سیاست اور ملک دشمنی میں فرق پہچان چکے ہیں سائیفر اور 9 مئی ایک ہی سازش کے دو مرحلے ہیں، مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)‏وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عوام سیاست اور ملک دشمنی میں فرق پہچان چکے ہیں سائیفر اور 9 مئی ایک ہی سازش کے دو مرحلے ہیں سائیفر کے نام پر امریکہ کے خلاف پراپیگنڈہ اور 9 مئی کے بعد امریکہ سے مدد کی بھیک، عوام سب جانتی ہے
آئی ایم ایف کے پروگرام کی سخت شرائط اور پھر پی ٹی آئی کی طرف سے خلاف ورزی اسی ایجنڈے کا حصہ تھا تاکہ پاکستان کو اہم قومی مفادات پر جھکنے پر مجبور کیا جا سکے،اس منظم سازشی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے ایک کٹھ پتلی کو اقتدار میں مسلط کیاگیا
سی پیک کو روکا، کشمیر کاسودا کیا، دہشت گردوں کو پناہ دی، اب ملٹری ایڈ رکوانے کے مشن پر ہے
اسی ایجنڈے کے تحت پاکستان کے قریبی، بااعتماد اور ہمیشہ کام آنے والے دوست ممالک کو ناراض کیا گیا بیرونی میڈیا میں جاری نام نہاد انسانی حقوق کی مہم بھی دراصل اسی مذموم ایجنڈے کا تسلسل ہے تاکہ پاکستان کی عالمی امداد رکوائی جائے، فوج کے ادارے کو دباؤ میں لانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button