اہم خبریںپاکستان

طوفان بپر جوائے: شاہ بندر میں موسلادھار بارش، تیز ہواؤں سے مکانات کی چھتیں اڑگئی

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumma

بپرجوائے سے جاتی، کھارو چھان اور شاہ بندر کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں، بدین اور ٹھٹہ کی ساحلی بستیوں میں بھی تیز ہوائیں چل رہی ہیں، تیز ہواؤں سے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے پول گرگئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

 

بدین میں زیروپوائنٹ،گگونگھڑو، چک 57 ، بھگڑا میمن سمیت ساحل پر آباد علاقوں سے انخلا مکمل کرالیا گیا ہے۔ادھرگڈانی میں جیٹی پرمٹی بھر جانے کی وجہ سے ماہی گیروں کو مشکلات کا سامنا ہے، ماہی گیر کشتیوں کو کنارے پر لانے کے لیے 10 سے 15 ہزار  روپے دینے پر مجبور ہیں۔

 

سمندری طوفان بپرجوئے کراچی کے جنوب سے 360 کلومیٹر دور ہے،طوفان آج رخ بدلتے ہوئے شمال مشرق کی جانب بڑھےگا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کےمطابق طوفان شمال کی جانب رہنے کے بعد 15 جون بعد از دوپہر شمال مشرق کی جانب رخ کرتے ہوئے کیٹی بندر  و بھارتی گجرات سےگزرےگا۔

دوسری جانب نجی نیوز چینل سےگفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نےکہا کہ سمندری طوفان کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے اور کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں، سائیکلون کراچی کےجنوب سے نکل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ طوفان کیٹی بندر اوربھارتی گجرات سےگزرےگا یا ٹکرائےگا البتہ کراچی میں آج ہلکی اوردرمیانی بارش کا امکان ہے جب کہ شہر میں جمعرات اورجمعہ کو تیزبارش ہوسکتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button