اہم خبریںپاکستان

کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ 11 بجے ہو گا شروع

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

 

کراچی کے آرٹس کونسل آڈیٹوریم کوپولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے جہاں اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ووٹرز کو شناخت کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

 

صبح ساڑھے 10 بجے تک سٹی کونسل اراکین پولنگ ہال میں داخل ہوسکیں گے، اراکین کی شناخت کے لیےآرٹس کونسل کے باہر 4 کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں، منتخب نمائندوں کو شناختی کارڈز دکھانے کے بعد ووٹنگ کارڈ جاری ہوگا جب کہ آرٹس کونسل میں اراکین کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

 

الیکشن کمیشن کے مطابق 11 بجے شو آف ہینڈز کےذریعے انتخابی عمل کا آغاز ہوگا، 246 منتخب چیئرمینز اور 121 مخصوص نشستوں پر منتخب افراد ووٹ ڈالیں گے، ووٹنگ کے لیے گرفتار سٹی کونسل کے ارکان کو بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہےکہ پولیس پولنگ اسٹیشن کے اندر اورباہرہوگی، آر او اور ڈی آر اوکو مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق الیکشن کمیشن عملےکے علاوہ کسی کوپولنگ اسٹیشن میں داخلےکی اجازت نہیں۔

میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا اتحاد ہے تو دوسری جانب پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی کے ناراض چیئرمینز کی حمایت حاصل ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حافظ نعیم الرحمان کو ڈپٹی میئر کراچی کی پیشکش کی ہے۔

ایک نجی نیوز چینل سےگفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے بہت سارے لوگ 9 مئی کے بعد پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں، پی ٹی آئی کے 40 سے زائد لوگ ہیں جو اپنا علیحدہ گروپ بنا رہے ہیں، اس گروپ کا کہنا ہےکہ نہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں نہ ہی جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button