
سیالکوٹ (ٹی این آئی نیوز)باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پاکستان نے این اے 76 سمبڑیال کے لئے ن لیگ کے منتخب رکن قومی اسمبلی رانا شمیم احمد کو 50 کروڑ روپے کی ترقیاتی گرانٹ جاری کی ہمارے ذرائع کے مطابق تحصیل سمبڑیال کی یونین کونسل روڑس کے لئے تقریبا 2 کروڑ پچاس لاکھ کاٹینڈر جاری ہوا
تو محکمہ PAK PWD کامتعلقہ سب انجینئر اسد نے مبینہ طور ٹھیکیدار منور سے ساز باز کر لی اور ناقص میٹیریل کے ساتھ ساتھ متعدد دیہات، کے ناموں پر بوگس ادائیگیاں کرکے مبینہ طور پر اکروڑ روپے کے فنڈز کی آپس میں بندر بانٹ کر لی ہے اس حوالے سے اہل علاقہ نے متعلقہ محکمہ کی بڑھتی ہوئی کرپشن کی بابت خادم پاکستان کی خادمیت پر سوالات اٹھائے دیئے ہیں اہل علاقہ کے لوگوں نے ایم این رانا شمیم احمد اور وزیراعظم پاکستان سے فوری سب انجینئر اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے
جبکہ ہمارے ذرائع کے مطابق ایک شہری نے اس کی کرپشن، ناقص میٹیریل کا استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے خلاف ایف آئی اے،وفاقی محتسب اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو تحقیقات کروانے کے درخواست بھی ارسال کر دی ہے ،جب اس حوالے سے موقف دریافت کرنے کے لئے ٹھیکیدار منور اور اسد سب انجینئر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کرتے ہوے اعلی افسران کو بھی ذمہ دار قرار دے دیا۔
