اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے میگا کرپشن سکینڈل میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی نیوز)اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے میگا کرپشن سکینڈل میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک ارب 44 کروڑ روپے کے 27 پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کروا دی ہے ۔ بااثر افراد نے ایل ڈی اے افسران سے ملکر جعلی کاغذات پر جوہر ٹاؤن کے یہ پلاٹ اپنے نام ٹرانسفر کروا لئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد منیر نامی شخص نے اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ کروائی اور ایل ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے یہ پلاٹ ظہیر احمد نامی شخص کے نام ٹرانسفر کئے گئے جس نے بعد ازاں کچھ پلاٹ شاہد منیر کے نام ٹرانسفر کئے۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق

 

جعل سازی سے 27 پلاٹ لاہور کے مہنگے علاقے جوہرٹاون میں الاٹ کئے گئے تھے اور جعلی کاغذات میں ابراہیم وغیرہ کو زمین کے مالکان ظاہر کیا گیا تھا اسی طرح پلاٹوں کی ٹرانسفر کی مد میں سرکاری فیس بھی خزانہ سرکار میں جمع نہیں کروائی گئی ۔ایل ڈی اے افسران نے27 پلاٹ صرف پانچ دن میں جعل سازی سے ٹرانسفر کئے۔

 

جس پر
اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے بعد از انکوائری 27 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کینسل کرنے کے لیے ایل ڈی اے کو خط لکھا جس پر ایل ڈی اے حکام نے 27 پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی ہے۔ اس طرح اینٹی کرپشن کی بروقت کاروائی سے ایک ارب 44کروڑ کی کرپشن بےنقاب ہوئی اب یہ پلاٹ میرٹ پر اصل حقداران کو الاٹ کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button