اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف کی معیشت بحالی کیلئے نگران حکومت کی پالیسوں کے تسلسل میں حمایت کی یقین دہانی

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

 

اعلامیے کے مطابق اجلاس کو جاری منصوبوں اور مکمل شدہ اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اپیکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کے بین الاقوامی سطح پر تعاون کی کوششوں، سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سعودی عرب اور اسلامی تنظیم برائے غذائی تحفظ کے دوروں کو سراہا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نےگزشتہ حکومت کے منظور کردہ منصوبوں کی توثیق کی جس میں زراعت، لائیو اسٹاک، کان کنی، معدنیات، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں منصوبوں شامل ہیں۔

 

وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور تعین شدہ منصوبوں کی تکمیل کی ہدایت کی جبکہ آرمی چیف نے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے نگراں حکومت کے ساتھ پاک فوج کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button