اہم خبریںپاکستان

نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان کی ترقی کا وژن دیں گے ،مریم نواز کااقلیتی ونگ اجلاس سے خطاب

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)مریم نواز نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان کی ترقی کا وژن دیں گے۔لاہور میں ہونے والے اقلیتی ونگ اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ 21 اکتوبر کو غیر مسلم پاکستانی مینارپاکستان پرنواز شریف کے ساتھ روشن پاکستان کی تعمیرکا اعادہ کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ اب مینار پاکستان پر پاکستان کو معاشی آزادی دلانے کا ایک اور تاریخی عہد کریں گے
نواز کا کہنا تھا کہ سانحہ جڑانوالہ میں ملوث تمام عناصر کو سزا ملنی چاہیے، مسیحی برادری کو جس طرح گھروں سے باہر رہنا پڑا وہ ہم سب کیلئے انتہائی قابل افسوس اور باعث شرم ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 3 سابق ارکان صوبائی اسمبلی (ن) لیگ میں شامل ہوگئے ہیں، سابق ایم پی اے میاں انتصاربھٹی،میاں حسن بھٹی اور نگہت انتصار اب نواز شریف کا استقبال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button