اہم خبریںپاکستان

کرتارپور راہداری نے 76 برس سے بچھڑے دوستوں کو ملادیا۔

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)قیام پاکستان کے وقت 16 سال کا حاکم علی کا خاندان ہجرت کر کے فیصل آباد آگیا تھا جس کے باعث اسے ہمسایہ جگری دوست دلجیت سنگھ سے بچھڑنا پڑا تھا۔

 

بھارت کے گاؤں بڈیانہ سے دلجیت اور اس کے ساتھی اپنے پرانے دوست حاکم علی سے ملنے کرتار پور پہنچے۔ حاکم علی نے بتایا کہ اس کی شدید خواہش تھی کہ وہ اپنے سابق گاؤں کے دوستوں کو ملے۔

کرتارپور راہداری میں دونوں دوست ملاقات کرنے پرخوشی سے نہال تھے اور اس موقع پردوستوں نے آپس میں تحفے تحائف کا بھی تبادلہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button