اہم خبریںپاکستان

18 رکنی پنجاب کابینہ نے حلف اٹھا لیا،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد، وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز بھی موجود

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی) 18 رکنی کابینہ کی حلف برداری تقریب کے بعد حکومت  پنجاب کی جانب سے پنجاب کے صوبائی وزرا کو محکمے الاٹ کردئیے گئے۔ مریم اورنگزیب کو پی اینڈ ڈی ماحولیات کامحکمہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کریا گیا، اس کے علاوہ سیدمحمدعاشق حسین شاہ کومحکمہ زراعت دینے، محمدکاظم پیرزادہ کو محکمہ آبپاشی دینے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ راناسکندرحیات کوسکولز ایجوکیشن اورلٹریسی، خواجہ عمران نذیر کومحکمہ پرائمری ہیلتھ ، خواجہ سلمان رفیق کو محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر،ریسکیو1122، ذیشان رفیق کومحکمہ بلدیات، بلال اکبر خان کومحکمہ ٹرانسپورٹ، صہیب احمدملک کوسول اینڈورکس، عظمی زاہدبخاری کومحکمہ انفارمیشن کاقلمدان دے دیاگیا۔

 

بلال یاسین کومحکمہ فوڈ، رمیش سنگھ اروڑہ کو محکمہ اقلیتی امور، خلیل طاہر کومحکمہ انسانی حقوق، فیصل ایوب کو محکمہ سپورٹس ، شافع حسین کو محکمہ کامرس اینڈ انڈسٹری، سردار شیرعلی گورچانی کا محکمہ معدنیات، سہیل شوکت بٹ کو محکمہ سوشل ویلفئیر ، مجتبیٰ شجاع الرحمان کو محکمہ خزانہ کا قلمدان دے دیاگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button