اہم خبریںپاکستان

ٹک ٹاک میں خاتون کے ساتھ  ویڈیو پوسٹ کرنا پولیس سب انسپکٹر کو مہنگا پڑ گیا

CEO.arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)ٹک ٹاک میں خاتون کے ساتھ  ویڈیو پوسٹ کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا، بڑے صاحب نے انکوائری  کا آرڈر کر دیا۔ پنجاب پولیس کے پاک پتن میں تعینات ایک سب انسپکٹر  کی ایک لڑکی کے ساتھ ٹک ٹاک وائرل  ہو رہی ہے جس میں بیک گراؤنڈ  میوزک میں ایک انڈین گانا  بھی شامل کیا گیا ہے۔

 

ٹک ٹاک میں یہ ویڈیو  ایک سب انسپیکٹر نے اپنے اکاؤنٹ  سے پوسٹ کی جو اس وقت وائرل ہو  پولیس اہلکار کی یونیفارم میں  ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او پاکپتن نے نوٹس لے لیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نے  ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو اس واقعہ کی  انکوائری کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button