
اسلام آباد(ٹی این آئی)اسلام آباد میں ڈریپ کا اہم ادویات کے ناپید ہونے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ سی ای او ڈریپ کی ہدایت پر صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، جس کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کیلئے مارکیٹ کی سرویلنس کی جائے، ملک بھر کی میڈیسن مارکیٹس میں ہنگامی بنیاد پر سروے کئے جائیں۔ صوبائی دفاتر تین روز میں ناپید ادویات کی تفصیلی رپورٹ فراہم کریں۔ ڈریپ سرویلنس ٹیمیں ناپید ادویات کی آن لائن انفرادی رپورٹنگ کریں۔ ڈریپ ٹیمیں مارکیٹ سے ناپید ادویات کے متبادل برانڈز کی رپورٹنگ کریں۔
سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف کا کہنا ہے کہ ملک میں معیاری ادویات کی مقررہ قیمت پر دستیابی ترجیح ہے، مارکیٹ سروے سے ادویات قلت کی اصل صورتحال واضح ہو گی، اہم ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائیں گے، اہم ادویات دستیابی کیلئے مارکیٹ مانیٹرنگ بڑھائی جائے گی، فیلڈ ٹیمیں اہم ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔
