
موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ اسپیل اب تک کے مون سون سیزن کا سب سے طاقتور اسپیل ثابت ہو سکتا ہے۔
اویس حیدر کے مطابق پیر کو کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارشں متوقع ہے جبکہ منگل سے جمعرات تک کراچی میں بارش کا امکان ہے، اس دوران کہیں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے اور شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید بتایا کہ کراچی میں جمعےکوبھی مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئند 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا اوراس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا میں نمی 70 فیصد اور شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہیں، سمندری ہوائیں27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں
