انٹرنیشنلاہم خبریںپاکستان

کس ملک کے میڈیا نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے متعلق لکھا خواجہ آصف نے کارکنوں کو آئینہ دکھا دیا؟

CEO.arshad Mahmood Ghumman

 

 

اسرائیلی اخبار میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں چھپنے والے مضمون پر خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا نے ان کی سیاسی ایڈاپشن کی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے لندن میں انتخابات کے دوران ایک مسلمان کی بجائے یہودی کی مہم چلائی، اسرائیلی میڈیا نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھا، ہمارا تشخص بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے خطرے میں پڑا ہوا ہے۔

 

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کی، پاکستان کا مسلم دنیا میں اہم مقام ہے، پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کے چاہنے والے ان کو پرکھیں۔

 

وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی کھل کر اسرائیل کے مظالم کی مذمت نہیں کی، بانی پی ٹی آئی صیہونی قصائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button