اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات

CEO.Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلمہ آپ پر نازاں ہے کہ آپ نے دنیا بھر کو اسلام کا صحیح تشخص سے روشناس کروایا یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ آپ کے سامعین میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے

وزیراعظم نے کہا آپ کے لیکچرز بہت شوق سے سنتا ہوں جو کہ انتہائی پر معز اور تاثیر سے بھرپور ہوتے ہیں اسلام امن کا دین ہے اور آپ اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر ایک انتہائی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں

شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ کا بیٹا بھی آپ کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور دین اسلام کی خدمت کر رہا ہے۔وزیراعظم نے 2006 میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا میں نے 1991 میں پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا اور ابھی تک اس کی یادیں تازہ ہیں پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو کہ اسلام کے نام پہ بنا

 

وزیراعظم نے کہاایک مکمل ضابطہء حیات ہے جو ہمیں ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہااگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو کامیاب ہوں گے میرا یہی مشن ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کروں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ وہ اسلام آباد کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی لیکچرز دیں گے۔وزیر اعظم کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button