
اہم خبریں
بیرسٹر گوہرکے میڈیا میں پیش کیےگئے بیانات حقائق کے برعکس ہیں، پارٹی کی جانب سےکوئی بیان یا معذرت نامہ جاری نہیں ہوا۔ترجمان تحریک انصاف
ترجمان نے الزام لگایا، " پی ٹی آئی کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پارٹی کا بیانیہ اور جدوجہد بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے مطابق ہے۔
لاہور(ٹی این آئی نیوز)پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی نے کوئی معافی نہیں مانگی، پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیانات پر پی ٹی آئی نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ اس بیان مین کہا گیا ہے کہ میڈیا نے بیرسٹر گوہر کے بیانات کو ٹھیک پیش نہیں کیا۔ ترجمان تحریک انصاف نے بدھ کی رات اپنے بیان میں کہا ہے، ” بیرسٹر گوہرکے میڈیا میں پیش کیےگئے بیانات حقائق کے برعکس ہیں، پارٹی کی جانب سےکوئی بیان یا معذرت نامہ جاری نہیں ہوا۔”
پی ٹی آئی کےترجمان نے کہا, ” پی ٹی آئی کا مؤقف وہی ہے جو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے ہمیشہ پیش کیا، پارٹی نے کسی دباؤ کے تحت معذرت نہیں کی، یہ تاثر غلط ہے۔”ترجمان نے الزام لگایا، ” پی ٹی آئی کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پارٹی کا بیانیہ اور جدوجہد بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے مطابق ہے۔”