
لاہور (ارشدمحمودگھمن،ایڈیٹرٹی این آئی)2018 تا 2024 مبینہ اربوں روپے کی میگا کرپشن کا انکشاف،بیوروکریٹس، سیاستدانوں ٹھیکیداروں کی کے گرد گھیرا تنگ!
ذرائع کے مطابق دو تین سال میں 2 ہزار ارب سے زیادہ کی مبینہ کرپشن، سیاستدانوں، بیوروکریٹس، ٹھیکیداروں کی فہرستیں بن گئیں، جون اور جولائی میں اہم شخصیت نے دو میٹنگز کی ہیں، پہلے پانچ سو کیسز کی شناخت کی جا رہی ہے تاکہ پانچ سو ارب کی ریکوری سے آغاز کیا جاسکے، ذرائع کے مطابق تبدیلی سرکار کی حکومت کے خاتمے کے بعد دو ہزار ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی ہے جن کی لسٹیں بن رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر میگا کرپشن میں ملوث بیوروکریٹس وغیرہ کے آمدن سے زائد نا جائز اثاثوں کا سوراخ لگا کر حساس اداروں کے ذمہ دار آفیسرز نے ثبوت کے ساتھ لسٹیں تیا کر لی ہیں جن کی جلد ہائر اٹھارٹی سے منظوری متوقع ہے بعد ازاں ایف آئی اے،نیب اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے گرفتاریاں ہونگی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بہت جلد گرفتاریاں کر کے مبینہ قومی خزانہ کے اربوں روپے لوٹنے والوں کا محاسبہ کر کے اربوں روپے کی قومی خزانہ میں واپسی متوقع ہے