
جاپان کی ترقی کے ماڈل کو پنجاب میں لاگو کرنا چاہتی ہوں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے خارجہ امور کے سینئرسٹیٹ منسٹر مایا جی ٹاکوما سے ملاقات
مریم نوازشریف کو پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارک پیش کی۔مایا جی ٹاکوما کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار
لاہور(ٹی این آئی نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے خارجہ امور کے سینئرسٹیٹ منسٹر مایا جی ٹاکوما سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جاپان کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سینئر سٹیٹ منسٹر مایا جی ٹاکوما نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ٹوکیو میں نیشنل پولیس ایجنسی ہیڈ آفس کا دورہ،وزیراعلیٰ ے نیشنل پولیس ایجنسی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
مایا جی ٹاکوما کا نے مریم نوازشریف کو پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارک پیش کی۔مایا جی ٹاکوما کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کاسرکاری دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پرآپ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کا تجارت، سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ سینئر سٹیٹ مایاجی ٹاکوما نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30سال میں پہلی بار آپ کے مرتبہ کی پاکستانی شخصیت کا دورہ جاپان خوش آئند ہے۔ پنجاب میں 120 سے زائد منصوبوں کا آغاز قابل تحسین ہے۔ پاکستان کو دوست ملک کی حیثیت سے ہمیشہ اہمیت دیتے ہیں۔ مایا جی ٹاکو مانے پاکستان میں سیلاب بالخصوص خیبرپختونخوا میں ہونے والے جانی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر سٹیٹ منسٹر برائے خارجہ امور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے، سیلاب اور قدرتی آفات کے سدباب کے لئے جاپان کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ جاپان معاشی، ٹیکنالوجییکل اور معاشرتی ترقی کا گہوارہ بن چکا ہے۔ مادی ترقی کے ساتھ انسانی قدروں کا احترام قابل تقلید ہے۔ جاپان کی ترقی کے ماڈل کو پنجاب میں لاگو کرنا چاہتی ہوں
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جاپان اور پاکستان مشکل وقت کے آزمودہ کار دوست ہیں۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر جاپان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جاپان، دنیا میں ترقی اور ٹیکنالوجی کی مثال ہے۔ جاپان کی معاشرتی روایات اور اخلاقی قدریں متاثر کن ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن زلزلے میں جاپان کی مدد ناقابل فراموش ہے۔زلزلے کا مقابلہ کرنے کی جاپان کی تعمیراتی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سرمایہ کاروں کے لئے سہولیات اور مراعات سے متعلق اپنی حکومت کی پالیسی سے آگاہ کیا۔ خارجہ امور کے سینئرسٹیٹ منسٹر مایا جی ٹاکوما نے جاپان آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب کاشکریہ ادا کیا۔