اہم خبریںپاکستان

لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات کے تناظر میں گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہوگئی

شرپسندعناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

لاہور(ٹی این آئی)لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات کے تناظر میں گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہوگئی۔پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندعناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button