اہم خبریں
سینٹ اجلاس ، علی محمد خان اور سینیٹر روبینہ خالد کے درمیان نوک جھوک، چیئر مین نے دونوں کو خاموش کرادیا
اسلام آباد (ٹی این آئی)سینٹ اجلاس میں وزیر مملکت علی محمد خان اور پی پی پی کی سینیٹر روبینہ خالد کے درمیان نوک جھونک ہوئی تاہم چیئر مین نے دونوں کو خاموش کرادیا ۔
جمعہ کو سینٹ اجلا سکے دور ان روبینہ خالد نے کہاکہ وزیر صاحب ادویات کے متعلق قیمتوں سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ جھوٹ بولنے والوں پر اللہ کی لعنت ہے،جو آج گوجرانوالہ میں جھوٹ بولیں گے اللہ ان کو بھی ہدایت دے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دونوں اراکین کو خاموش کروادیا۔
