اہم خبریںپاکستان

کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی اور کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہوگا۔

اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔ نجی نیوزچینل سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ  ابھی تک کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی اور کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔بیرسٹرسیف اور مزمل اسلم  کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ  دونوں رہنماؤں کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق بانی نے ہدایات نہیں دیں۔

نومبر میں احتجاجی تحریک چلانے سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ میں انتظامی امور دیکھ رہاہوں، سیاسی حکمت عملی اور احتجاج کا فیصلہ پارٹی اور صدر کے پی جنید اکبر کریں گے، میں اپوزیشن اتحاداورپارٹی کےفیصلوں پر عملدرآمد کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button