
اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز) آزادکشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین اور چوہدری لطیف اکبر مضبوط امیدوار ہیں تاہم پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا نام تاحال فائنل نہیں کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار کا اعلان نہیں کیا اور انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں بھی نئے قائدایوان کے نام کی جگہ خالی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف زرداری کا خصوصی ایلچی نئے وزیراعظم کے نام کا سیل بند خط لے کر مظفرآباد جائےگا، تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے قبل نئے قائد ایوان کا نام درج کیا جائےگا۔ وزیراعظم آزاد کشمیرکے خلاف تحریک عدم اعتماد میں نئے قائد ایوان کا نام لکھنا لازم ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے قبل امیدوار کا فیصلہ کیا جائےگا۔
